• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی آر ڈی اے کی خستہ حال ہائیکورٹ روڈ کا فوری پیچ ورک کرنے کی ہدایت

راولپنڈی (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے) ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے راولپنڈی کی اہم شاہراہ ہائیکورٹ روڈ (بوستان خان روڈ) جو خستہ حالی کا شکار ہے کا فوری پیچ ورک کرنے کی انجینئرنگ برانچ کو ہدایت جاری کر دی ہے ، گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل نے شعبہ انجینئرنگ برانچ کے سینئر انجینئر چوہدری کامران کو ہدایت کی کہ اس روڈ کے پیچ ورک کا فوری اسٹیمیٹ تیار کر کے ان سے منظوری حاصل کی جائے ، تاکہ جلد سے جلد سڑک کے ٹوٹے ہوئے حصوں کی مرمت (پیچ ورک )ہو سکے ، ڈی جی آر ڈی اے نے کہا کہ انہیں اس سڑک پر سفر کرنے والے شہریوں کی مشکلات کا احساس ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ جلد اس سڑک کی بحالی ہو مگر اس سے پہلے اس سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے فوری طور پر پیچ ورک کروایا جائے گا تاکہ اس روڈ پر سفر کرنے والے شہریوں کو کسی حد تک تو ریلیف دیا جاسکے ، واضح رہے کہ یہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور پر کئی کئی فٹ چوڑے گڑھے پڑھ چکے ہیں جبکہ بعض مقامات سے سڑک ختم ہو چکی ہے جس کے باعث شہریوں کی گاڑیوں کے حصے آئے روز خراب ہو رہے ہوتے ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید