• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کمپنی اور پاکستانی ادارے کا اشتراک 100ویلڈرز کو تربیت دی جائے گی

اسلام آباد ( آن لائن ) چین کی معروف سرکاری ہیومن ریسورس کمپنی چائنا انٹرنیشنل انٹیلیک ٹیک گروپ اور پاکستان کے اسکل ٹیک ہب کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہو گئے، جس کے تحت بین الاقوامی معیار کا ایک ویلڈنگ ٹریننگ پروگرام شروع کیا جائے گا تاکہ چینی مالیاتی منصوبوں کے لیے ہنر مند پاکستانی ویلڈرز تیار کیے جا سکیں۔ گوادر پرو کے مطابق معاہدے کے تحت ابتدائی مرحلے میں100پاکستانی ویلڈرز کو عالمی تکنیکی اور حفاظتی معیار کے مطابق تربیت دی جائے گی۔ اس تقریب میں نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن ( این اے وی ٹی ٹی سی ) کی چیئرپرسن گل منہ بلال احمد نے شرکت کی اور اس شراکت داری کو سہولت فراہم کی۔
اسلام آباد سے مزید