• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کمی پورا کرنے کیلئے راولپنڈی میں ڈیم بنانے کا منصوبہ

راولپنڈی (راحت منیر/ اپنے رپورٹر سے) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پانی کی کمی پورا کرنے کیلئے راولپنڈی میں ایک ڈیم بنانےکا فیصلہ کیا ۔تحصیل گوجر خان میں بننے والے ڈیم کا نام پری سیداں ہے۔جس پر لاگت کا تخمینہ 3973اعشاریہ733ملین روپے ہے۔ پراونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(پی ڈی ڈبلیو پی) نےاپنے86ویں اجلاس میں اس کی منظوری دی۔ منصوبہ کا ای ٹینڈر جاری ہوگیا ہے۔ڈیم گوجرخان کی ریونیو اسٹیٹس درخالی کلاں،بیر ہتھیال اوردیوی میںسات ہزار863کنال سات مرلہ اراضی پر بنے گا۔ڈسٹر کٹ کلیکٹر راولپنڈی نےڈیم سائٹ پر زمینوں کی خریدو فروخت پر پابندی کیلئے لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت سیکشن چار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید