اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے مٹن، بیف، چکن اور انڈوں کی ایکسپورٹ پر پابندی کے فیصلے کو درست قرار دے دیا ہے ، صدر خورشید احمد قریشی نے کہا ہے کہ اگرچہ یہ فیصلہ کافی تاخیر سے کیا گیا ہے۔ عوام کو ریلیف دینے کے لیے شادی بیاہ اور دیگر تقاریب میں گوشت والے کھانوں پر بھی وقتی پابندی عائد کی جانی چاہیے تاکہ گوشت کی طلب میں کمی لا کر قیمتوں کو قابو میں رکھا جا سکے۔ ہم کئی برسوں سے حکومت کو یہ باور کراتے آ رہے ہیں کہ جب تک گوشت کی ایکسپورٹ پر پابندی نہیں لگائی جائے گی۔