اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں پر تعمیراتی کام کی وجہ سے شام 4 بجے سے 7 بجے تک ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔شہری ای الیون ڈی سی آئی روڈ موڑ سے ایف ٹین سروس روڈ سے جناح ایونیو استعمال کریں۔ نائنتھ ایونیو سے مارگلہ روڈ جانے والے ایف نائن پارک گیٹ 5 سے دائیں ہوکر ایف ایٹ پارک روڈ استعمال کریں۔ مارگلہ روڈ سے ایف ٹین جانے والے شہری فیصل چوک سے بائیں ہوکر جناح ایونیو استعمال کریں ۔یا پی این ظفر چوک ایف ایٹ پارک روڈ استعمال کرتے ہوئے جناح ایونیو یا نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔