• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں سرقہ،بالجبر نقب زنی اور چوری کی 41 وارداتیں ہوئیں

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی 41 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاؤہ ایک کار ،17 موٹر سائیکل اور 24 موبائل فونز اڑا لئے گئے ، 3 موبائل فونز اور نقدی اسلحہ کی نوک پر جبکہ 7 موبائل فونز جھپٹا مار کر چھین لئے گئے ،13 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے ،وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے صرف 5 مقدمات درج کرنے پر ہی اکتفا کیا ، تھانہ کوہسار اور تھانہ کھنہ میں موٹر سائیکل چوری ، تھانہ کھنہ گھریلو چوری جبکہ تھانہ ہمک اور تھانہ انڈسٹریل ایریا میں موبائل فونز اور نقدی چھینے کے مقدمات درج کیے گئے ،تھانہ نصیر آباد کے علاقے حاجی کیمپ میں دو مسلح موٹر سائیکل سوار بیکری سے 10 ہزار روپے اور 35 ہزار مالیتی موبائل فون چھین کر چلتے بنے۔
اسلام آباد سے مزید