اسلام آباد (خبر نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد محمد افضل مجوکہ نے گواہان کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف متنازعہ ٹویٹس کیسز کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے دونوں مقدمات میں گواہان کے بیانات ریکارڈ کروائے گئے۔ پراسیکیوشن نے ہر کیس میں دو، دو گواہان کے بیانات مکمل کروائے جبکہ وکلاء صفائی نے ایک گواہ پر جرح بھی مکمل کر لی۔