اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) اسلام آ باد میں سرکاری مکانوں کے سروے کے دوران سرکاری مکانوں کو کرایہ پر چڑھانے اور غیر قانونی تعمیرات کا انکشاف ہوا ہے۔ 17500میں سے13555 رہائشی مکانات کاانسپکشن مکمل، 914خالی کرا لئے، 382مکان جزوی طور پر کرائے پر ، 2593میں غیر قانونی تعمیرات یا تجا وزات قائم ،اسٹیٹ آفس نے نوٹس جاری کردیے۔وفاقی سیکرٹری ہا ؤسنگ و تعمیرات نے اسلام آ باد کا سروے 31دسمبر 2025 تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سروے اسٹیٹ آفس کے عملہ اور انٹیلی جنس بیورو کے حکام پر مشتمل ٹیم کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آ باد میں کل 17500سر کاری مکانا ت میں سے اب تک13555 کے انسپکشن کا کام مکمل ہوچکا ہے۔