• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک میئر امیدوار ظہران ممدانی پر نسل پرستانہ اور اسلام مخالف حملے تیز

کراچی (نیوز ڈیسک) نیویارک کے میئر کے انتخابی مہم میں مسلمان امیدوار ظہران ممدانی کو شدید نسل پرستانہ اور اسلام مخالف حملوں کا سامنا ہے۔ سابق گورنر اور دیگر مخالفین کی جانب سے ممدانی پر جہادی اوردہشتگردوں کے ہمدرد ہونےکے الزامات لگائےگئے۔ سیاسی اشتہارات میں نسلی تعصب اور اسلاموفوبیا کی جھلک،ممدانی کا کہنا ہے کہ ہم صرف برابری اور احترام چاہتے ہیں۔ برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق سابق گورنر اینڈریو کومو نے ایک ریڈیو انٹرویو میں ممدانی کو دہشت گردوں کا ہمدرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی نیانائن الیون ہوا تو وہ خوش ہوں گے۔ ممدانی نے اس بیان کو قابلِ نفرت اورنسل پرستانہ قرار دیا۔ موجودہ میئر ایرک ایڈمز نے بھی انہیں کمیونسٹ کہا جبکہ ریپبلکن رہنما ایلیس سٹیفانک نے ممدانی کو جہادی امیدوار قرار دیا۔ ممدانی پر اسرائیل پر تنقید اور فلسطینی ریاست کی حمایت کے باعث سینکڑوں یہودی رہنماؤں نے بھی اعتراض اٹھایا ہے۔ کومو کی ٹیم نے ایک نسل پرستانہ اے آئی اشتہار بھی جاری کیا جس میں ممدانی کی تضحیک کی گئی۔ بل ڈی بلاسیو سمیت کئی رہنماؤں نے اس مہم کو قابلِ مذمت کہا۔ سیاسی ماہرین کے مطابق ممدانی کے خلاف یہ حملے واضح طور پر اسلاموفوبیا اور نسلی تعصب پر مبنی ہیں۔ دوسری جانب ارب پتی ڈونرز جیسے بل ایکمین، مائیکل بلوم برگ اور رونالڈ لاوڈر کومو کی حمایت میں سرگرم ہیں، تاہم ممدانی نے کہا کہ ان کی مخالفت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ سچ میں تبدیلی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید