سڈنی (جنگ نیوز) بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا وائٹ بال کرکٹ میں سب سے زیادہ 18 ہزار 436 رنز کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں تیسرے ون ڈے میں 74 رنز کی اننگز کے دوران یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ وہ 305 ون ڈے میں 14 ہزار 255 اور 125 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 4188 جبکہ مجموعی طور پر وائٹ بال انٹرنیشنل کرکٹ میں 18 ہزار 443 رنز بناچکے ہیں۔ ٹنڈولکر نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 18 ہزار 426 اور واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 10 رنز بنائے تھے ۔