کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں بھارت اور بنگلہ دیش کا میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ بنگلہ دیش نے مقررہ 27 اوورز میں 9 وکٹ پر 119رنز بنائے۔ بھارت کو 27 اوورز میں 126 رنز کا ہدف ملا ۔ جواب میں اس نے بغیر کسی نقصان کے 57 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع نے مزید کھیل نہ ہونے دیا۔ قبل ازیں انگلینڈنے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ نیوزی لینڈ نے 168 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔ انگلینڈ نے ہدف 30ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ بدھ کو پہلا سیمی فائنل گوہاٹی میں انگلینڈ اور جنوبی افریقا جبکہ جمعرات کو دو سرا سیمی فائنل ممبئی میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہوگا۔