کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نومبر کے پہلے ہفتے میں کانگریس کا اجلاس طلب کرلیا۔ رانا مجاہد نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی پی سی کو بتایا کہ روڈ میپ کو حتمی شکل دینے اور آئینی تبدیلیوں کی توثیق کیلئے کانگریس اور بورڈ کے اجلاس 7 نومبر کو بلائے گئے ہیں۔ الیکشن کرانے کو تیار ہیں ۔ کمیٹی نے پی ایچ ایف حکام کو ہدایت کی کہ وہ انتخابی نتائج تک اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں ۔