نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ نے آسٹریلین خواتین کرکٹرز کے تعاقب اور ہراساں کیے جانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت اور سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ بی بی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سائیکیا کے مطابق یہ انتہائی قابل مذمت واقعہ ہے، ایسے واقعات کیلئے ہم زیرو ٹالرینس رکھتے ہیں ۔ ضرورت پڑنے پر سکیورٹی کو مزید سخت کرنے اور حفاظتی پروٹوکول پر نظرثانی کی یقین دہانی کراتے ہیں۔