• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کی صوفی ڈیوائن ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کی آل راؤنڈر صوفی ڈیوائن نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اتوار کو انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میچ ان کے کیریئر کا آخری ون ڈے تھا۔ ڈیوائن نے 2006 میں محض 17برس کی عمر میں بین الاقوامی ڈیبیو کیا تھا۔ ڈیوائن نے 2011 اور 2012 کے دوران دو سال کے لیے کرکٹ سے وقفہ لیا، جب وہ نیوزی لینڈ ہاکی ٹیم کی نمائندگی کر رہی تھیں۔ انہوں نے 159 ون ڈے میچز میں4279 رنز بنائے اور 111 وکٹیں لیں ۔
اسپورٹس سے مزید