• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ( نیو ز ر پورٹر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج بروز پیرسعودی عرب کے دورے پرجائیں گے۔ وزیر اعظم سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر 27 سے 29 اکتوبر 2025 تک ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے ریاض کا دورہ کریں گے۔ وفد میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سمیت وفاقی کابینہ کے اہم وزراء شامل ہوں گے، جو مستقبل سرمایہ کاری اقدام (ایف آئی آئی )کے نویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے۔اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق ایف آئی آئی 9 عالمی رہنماؤں، سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں اور ماہرینِ جدت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے گا جہاں ’’ترقی کی کنجی: نمو کی نئی سرحدوں کا حصول‘‘ کے موضوع پر عالمی چیلنجز اور مواقع پر غور کیا جائے گا۔وزیر اعظم اپنے قیام کے دوران سعودی قیادت سے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید