• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ثابت

کراچی (نیوز ڈیسک) سلمان خان کے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ثابت، بھارتی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں ایک فورم کے دوران سلمان خان کے بیان پر تنازع کے بعد سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ گردش کر رہا تھا کہ انہیں پاکستان کی دہشت گردوں کی واچ لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ تاہم کسی سرکاری ادارے نے اس کی تصدیق نہیں کی اور سامنے آنے والا مبینہ سرکاری دستاویز جعلی یا گھڑا ہوا معلوم ہوتا ہے۔ سلمان خان نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ "یہاں بلوچستان، افغانستان اور پاکستان کے لوگ کام کر رہے ہیں"، جس پر بعض صارفین نے اعتراض اٹھایا کہ انہوں نے بلوچستان کو الگ طور پر ذکر کیا۔ اداکار کے بیان پر بحث اور غصے کے باوجود پاکستان کی جانب سے ان کے خلاف کسی قانونی یا انتظامی کارروائی کی کوئی حقیقت نہیں پائی گئی۔
اہم خبریں سے مزید