• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ایئرپورٹ سے دو نقاب پوش چور گرفتار

دبئی(سبط عارف) دبئی پولیس کی برق رفتار کارروائی میں دو نقاب پوش چوروں کو دبئی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ، دونوں ملزمان نے دبئی کی ایک سپرمارکیٹ سے چھ لاکھ ساٹھ ہزار درہم چرائے تھے اور دبئی سے فرار ہونے کی کوشش میں تھے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چوروں نے رات گئے سپرمارکیٹ کے پچھلے دروازے کا تالا کاٹ کر مارکیٹ میں داخل ہوئے اور کیش بکس اور سیف سے رقم نکالی۔ صبح اطلاع ملتے ہی دبئی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے محض دو گھنٹوں میں ملزمان کو دبئی ایئرپورٹ سے پکڑ لیا اور ساری رقم برآمد کرلی۔
اہم خبریں سے مزید