کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں گھر کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق جبکہ ایک بچی سمیت دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن تھانہ کی حدود کورنگی سیکٹر A-32- ضیا کالونی میں واقع گھر کے ایک کمرے کی چھت اچانک گر گئی جس کے باعث کمرے میں موجود ڈیڑھ سالہ عائشہ دختر محسن چھت کے ملبہ تلے دب کر جاں بحق ہوگئی جبکہ 45 سالہ حمیدہ زوجہ امام الدین سمیت 2 خاتون اور ایک 7 سالہ بچی دعا دختر عامر زخمی ہوگئیں،حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر حادثہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ادپتال منتقل کیا۔