ڈگری(اشفاق احمد اشفی/ نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری مولانا راشد محمود سومرو نےاتوار اور پیر کی درمیانی شب ڈگری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان شہریوں کی گئی سرمایہ کاری اور بینکوں میں موجود رقوم واپس کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ ہم نے ہی کیا تھا، امن مارچ اور جرگے بھی ہم نے بلائے تھے، لیکن جس طریقے سے ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈالے وہ درست نہیں تھا۔ ہمیں اطلاع ہے کہ ڈاکوؤں سے ہتھیار پیسوں کے عوض خریدے گئے، انہیں اعلیٰ معیار کا کھانا فراہم کیا گیا، اور ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ اغوا کار یا قاتل نہیں بلکہ کسی ایوارڈ کے حقدار ہوں۔ مولانا سومرو نے کہا کہ امید ہے عدالتیں غریبوں کے ساتھ انصاف کریں گی۔