کوالالمپور(جنگ نیوز)ٹرمپ کا کوالالمپور ایئر پورٹ پر فنکاروں کے ساتھ مخصوص انداز میں رقص، ملائیشیا پہنچنے پر ٹرمپ کا روایتی رقص سے استقبال، امریکی صدر خود بھی جھوم اٹھے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملائیشیا کے دورے پہنچے تو ائیرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔اس موقع پر فنکاروں کی جانب سے روایتی رقض بھی پیش کیا گیا جسے دیکھ کر امریکی صدر نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور خود بھی جھومنے لگے، ٹرمپ نے اس موقع پر امریکا اور ملائیشیا کے پرچم بھی لہرائے۔ٹرمپ کا یہ دورہ ایشیا کے کئی ممالک کے دورے کا پہلا مرحلہ ہے۔