واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی فوجیوں کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے نامعلوم شخص کا 13کروڑ ڈالر کا عطیہ ،یہ عطیہ13لاکھ 20ہزار فوجیوں کو تنخواہیں ادا کرنے میں مدد دے گا،ڈونلڈ ٹرمپ، امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن 25ویں دن میں داخل،یہ تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ہوسکتا ہے۔ ایک نامعلوم ڈونر کی جانب سے امریکی محکمہ جنگ کو 13کروڑ ڈالر کا عطیہ دیا گیا تاکہ حکومتی شٹ ڈاؤن کے دوران امریکی فوجیوں کو تنخواہیں دی جاتی رہیں۔حکام کی جانب سے اس عطیے کی تصدیق کی جاچکی ہے اور اس سے قبل ٹرمپ کی جانب سے کہا گیا کہ یہ عطیہ ملک کے 13لاکھ 20ہزار فوجیوں کو تنخواہیں ادا کرنے میں مدد دے گا۔