• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی اور امریکی اقتصادی عہدیداروں کا تجارتی معاہدے کے فریم ورک پر غور

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ چین اور امریکہ کے اعلیٰ اقتصادی عہدیداروں نے اتوار کو ایک تجارتی معاہدے کے فریم ورک پر غور کیا جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ حتمی شکل دیں گے۔ اس معاہدے کے تحت امریکہ کے مزید سخت ٹیرف اور چین کی نایاب مٹی کی دھاتوں پر برآمدی پابندیوں کو روکا جائے گا اور امریکہ کی جانب سے چین کو سویا بین کی فروخت دوبارہ شروع کی جائے گی۔ امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسینٹ نے کہا کہ کوالالمپور میں آسیان سمٹ کے موقع پر ہونے والی بات چیت نے یکم نومبرسے شروع ہونے والے چینی درآمدات پر ٹرمپ کے 100 فیصد ٹیرف کے خطرے کو ختم کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید