• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ پالیسی پر وزیراعظم کا نوٹس

ٹوکیو(عرفان صدیقی)آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن (APMDA) کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد کی جانب سے وزیرِاعظم کو لکھے گئے خط پر حکومت نے فوری نوٹس لے لیا ہے۔ وزیرِاعظم نے وزارتِ تجارت کو ہدایت کی ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ سے متعلق پالیسی پر نظرِ ثانی کی جائے اور تمام فریقین سے مشاورت کے بعد منصفانہ فیصلہ کیا جائے۔ایچ ایم شہزاد نے حکومت کی موجودہ پالیسی کو اوورسیز پاکستانیوں اور درمیانے طبقے کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پانچ سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دراصل چند بڑی کمپنیوں کو نوازنے اور درمیانے طبقے کے ڈیلرز کو کاروبار سے باہر کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانی صرف گاڑیوں کی ڈیوٹی کی مد میں سالانہ تقریباً پانچ سو ملین ڈالر بھیجتے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر وہ چالیس ارب ڈالر سالانہ زرمبادلہ پاکستان بھیج کر ملکی معیشت کا پہیہ چلاتے ہیں۔ اگر ان کی سہولتیں، جیسے TR، گفٹ اور بیگیج اسکیم، ختم کر دی گئیں تو یہ زرمبادلہ کا بڑا ذریعہ متاثر ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید