• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حق خود ارادیت تک کشمیریوں کیساتھ ہیں، سردار عبدالرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ کشمیری عوام گزشتہ 77رسوں سے بھارتی ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اور جب تک کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت نہیں ملتا، پاکستان کے عوام اور مسلم لیگ (فنکشنل) ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے ایک پُرعزم بیان میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے اپنی فوجیں مقبوضہ کشمیر میں اتار کر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو پامال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کا ایک ہی نعرہ ہے ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حُر جماعت کے روحانی پیشوا، پیر صاحب پگارا نے ہمیشہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید