• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق سی آئی اے افسر جان کیریاکو کے الزامات بے بنیاد، معافی مانگیں، پی ٹی آئی

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف نے سابق سی آئی اے افسر جان کیریاکو کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ سائفر کے معاملے پر عمران خان کا مؤقف خالصتاً پاکستان کی قومی خودمختاری کے دفاع اور بیرونی مداخلت کے خلاف تھا، جو ہر آزاد قوم کے رہنما کا حق اور فرض ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ جان کیریاکو عمران خان کے بارے میں اپنے جھوٹے بیانات پر عوامی سطح پر معافی مانگیں ورنہ تحریک انصاف ان کے خلاف امریکی عدالتوں میں قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔پارٹی کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا کہ سی آئی اے افسر جان کیریاکو کے ماضی کے بیانات خود ان کے تضادات کا ثبوت ہیں۔ ایک جانب وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں امریکا کو پاکستان کے جوہری اثاثوں پر کنٹرول حاصل تھا اور دوسری طرف وہ بھارت کے پروپیگنڈا بیانیے کی گونج میں پاکستان پر دہشتگردی سے متعلق الزامات عائد کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید