ڈھاکا (جنگ نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر مرزا کی بنگلا دیشی عبوری حکومتی سربراہ سے ملاقات، دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق، سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور عالمی سطح پر کشیدگی کم کرنے پر زور۔ پاکستان کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی۔