کراچی (ٹی وی رپورٹ) پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے سے متعلق جیو نیوز کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کاروں بریگیڈیئر (ر) حارث نواز اور بریگیڈیئر (ر) مسعود احمد نے کہا ہے کہ طالبان رجیم بظاہر مذاکرات کی بات کرتی ہے مگر عملی طور پر شر انگیزی اور سرحدی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ ایک طرف بات چیت کی بات ہوتی ہے اور دوسری طرف دہشت گردوں کی آمد جاری ہے۔ حالیہ کارروائیوں میں پچیس درانداز مارے گئے جبکہ پانچ پاکستانی جوان شہید ہوئے۔ثالثی کرانے والے ممالک سمیت سب دنیا جان چکی ہے کہ ان حملوں میں افغان حکومت کے عناصر شامل ہیں۔