اسلام آباد( تنویر ہاشمی ،کامرس رپور ٹر ) سی پیک کے تحت چلنے والے بالاکوٹ ہائیڈرو پاور منصوبے نے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جہاں منصوبے کے ڈیم نے دریائے کنہار کا بہاؤ کامیابی سے موڑ کر بندش مکمل کر لی۔ اس کامیابی کے ساتھ منصوبہ اب اپنے مرکزی تعمیراتی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ چائنا گیزوبا گروپ کے نمائندے ماؤ ہوئی گانگ نے کہا کہ یہ منصوبہ خیبر پختونخوا انرجی ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو)اور چائنا گیزوبا گروپ کمپنی لمیٹڈ (سی جی جی سی ) کے اشتراک سے تعمیر کیا جا رہا ہے، جو صوبے میں زیرِ تکمیل سب سے بڑا پن بجلی منصوبہ ہے۔