اسلام آباد( جنگ نیوز) پاکستان نے بالا کوٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر دریائے کنہار کا رخ موڑنے کا منصوبہ مکمل کر لیا ۔ اس منصوبے کی کل نصب شدہ صلاحیت 300میگاواٹ ہے جو سالانہ تقریباً ایک اعشاریہ 14ارب کلو واٹ بجلی پیدا کرے گا۔ پاکستان کے بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر دریا کا رخ موڑنے اور بہاؤ کو روکنے کا کام مکمل کر لیا گی ہے جس کے بعد ڈیم کی تعمیر کے اہم مرحلے کا آغاز ہو جائے گا۔یہ منصوبہ چین کے گیزوبا گروپ کی مدد سے صوبہ خیبر پختونخوا میں دریائے کنہار پر شروع کیا گیا تھا جو خطے میں زیرِ تعمیر ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔300میگاواٹ کی کل صلاحیت کے ساتھ یہ منصوبہ تقریباً 1.14 ارب کلو واٹ سالانہ بجلی پیدا کرے گا، جس سے تقریباً 1.8 ملین افراد کی توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی۔