اسلام آباد(جنگ نیوز) وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ غزہ میں فوج بھیجنے سے متعلق سوال پر وزارت خارجہ جواب دے گی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر فخر ہے، مسلح افواج نے ہمیشہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔عطااللہ تارڑ نے مزید کہا کہ کامیاب سفارتی پالیسی کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کو پذیرائی مل رہی ہے، وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں تعاون پر بات ہوگی۔