• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متروکہ وقف املاک بورڈ کی فیلڈ فارمیشن میں پوسٹنگ ٹرانسفر کی نئی پالیسی وضع کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)متروکہ وقف املاک بورڈ کی فیلڈفارمیشن میں پوسٹنگ ٹرانسفر کی نئی پالیسی وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ نے فیلڈفارمیشن میں پوسٹنگ ٹرانسفر کی نئی پالیسی بنا نے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ثنا اللہ خان ہوں گے جبکہ ممبران میں ڈائریکٹر لیگل عظمیٰ شہزادی ۔ سی سی اے عدی احمد۔ ایڈمنسٹر یٹر نارتھ زون تنویر احمد اور اے ڈی سی او منیر احمد شامل ہیں۔ سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال نے کمیٹی کے قیام کا نو ٹیفیکیشن جا ری کردیا ہے۔ کمیٹی کی ٹی او اآرز بی جاری کی گئی ہیں۔ کمیٹی اسسٹنٹ ایڈ منسٹریٹرز۔ ڈپٹی ایڈ منسٹریٹرز اور ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کیلئے پالیسی ڈرافٹ تیار کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید