• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن معمار تا ٹاور ای وی بسز چلائی جائیں گی، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے کراچی کے بعد حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں خواتین اور طالبات کے لئے اسکوٹی ٹریننگ پروگرام شروع کرنے، پیپلز بس سروس کا دائرہ کار کو مزید 3اضلاع تک بڑھانے، بی آر ٹی، یلو لائن کے اہم حصے سینیٹر تاج حیدر پل کو عوام کے لئے کھولنے اور گلشن معمار سے ٹاور تک ای وی بسز کے نئے روٹ کے آغاز اور خیرپور، شکارپور اور نوشہروفیروز میں بھی پیپلز بس سروس کے تحت 20نئی بسیں چلانے کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت منگل کو یہاں محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایک اہم اجلاس میں کئے گئے، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، منیجنگ ڈائریکٹر( ایم ڈی) سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی( ایس ایم ٹی اے) کنول نظام بھٹو اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے جاری اور آئندہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینئر وزیر نے کہا کہ حکومتِ سندھ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے، حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر میں خواتین اور طالبات کے لئے اسکوٹیز چلانے کی تربیت ایک نجی کمپنی کے اشتراک سے دی جائے گی، جو نہ صرف نقل و حرکت کے لئے سہولت فراہم کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید