• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین جوائنٹ چیفس کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بنگلہ دیش آرمی چیف سے ملاقات

اسلام آباد (طاہر خلیل)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے سرکاری دورہ بنگلہ دیش کے دوران بنگلہ دیش آرمی کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل واکر الزمان سے ڈھاکہ میں آرمی ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دفاعی تعاون میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور عسکری قیادت کی مختلف سطحوں پر وفود کے باہمی تبادلوں کے سلسلے کو باقاعدگی سے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔دونوں معزز شخصیات نے بدلتے ہوئے عالمی و علاقائی سکیورٹی ماحول پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان و بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اہم خبریں سے مزید