• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی: آئندہ سال اڑنے والی ٹیکسیاں باقاعدہ عمودی پروازیں شروع کریں گی

دبئی ( جنگ نیوز)اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب تعمیر ہونے والا دبئی انٹرنیشنل ورٹی پور ٹ (ڈی وی ایکس) مکمل ہو جائے گا، جہاں سے اڑنے والی ٹیکساںالیکٹرک ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ گاڑیاں (eVTOLs) اپنی باقاعدہ پروازیں شروع کریں گی۔لیکن اصل دل چسپ خبر یہ ہے کہ جوبی ایوی ایشن کے اعلیٰ عہدیدار اب دبئی میں موجود ہزاروں ہیلی پیڈز — جن میں ہوٹلز، اسپتال، شاپنگ مالز اور بلند و بالا عمارتیں شامل ہیں — کو بھی اسی نیٹ ورک کا حصہ بنانے پر غور کر رہے ہیں، تاکہ مسافروں کو ہوائی اڈے سے براہِ راست اپنی منزل تک پہنچانے کا تیز ترین ذریعہ فراہم کیا جا سکے۔ جوبی ایوی ایشن کے متحدہ عرب امارات میں جنرل مینیجر انتھونی الخوری کے مطابق،“اب ایک مسافر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے صرف آٹھ منٹ میں مدینہ جمیرا یا برج العرب پہنچ سکتا ہے، جہاں عام حالات میں گاڑی کے ذریعے کم از کم 45 منٹ لگتے ہیں۔”الخوری نے یہ بات دبئی میں منعقدہ 20ویں فیوچر ہاسپیٹیلٹی سمٹ کے موقع پر خلیج ٹائمز سے گفتگو میں کہی۔ ان کے مطابق منصوبہ وقت پر تکمیل کی جانب گامزن ہے اور 2026 کی پہلی سہ ماہی میں اسے عملی طور پر فعال کر دیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید