• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے فوڈ سیکورٹی کے مسائل پیدا ہوگئے، حافظ نعیم

لاہورگوجرہ(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے فوڈ سیکورٹی کے مسائل پیدا ہوگئے ہیں، عوام نعروں کے پیچھے لگ کر بیوقوف نہ بنیں چہرے نہ بدلیں نظام بدلیں، گندم کی امدادی قیمت 45سو روپے من مقرر کی جائے۔ سستا آٹا عوام کا اور اجناس کے بہتر نرخ کسان کا حق ہے اور دونوں کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ گوجرہ میں ”کسان بچاؤ پاکستان بچاؤ”روڈکارواں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ اقتدار میں آکر جماعت اسلامی جاگیرداری نظام کا خاتمہ کرے گی اور انگریزوں کی عطا کردہ زمینیں اور غیر آباد رقبے چھوٹے کسانوں، ہاریوں، غریبوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید