• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان وفد کی الزام تراشی، ٹال مٹول، مذاکرات کسی حل تک نہیں پہنچ سکے، عطاء تارڑ

اسلام آباد (طاہر خلیل)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغان وفد کی الزام تراشی ، ٹال مٹول ،مذاکرات کسی حل تک نہیں پہنچ سکے ۔ افغان طالبان افغانستان کے عوام کو غیر ضروری جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب کابل کی جانب سے تاحال تارڑ کے بیان پر کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔افغان طالبان افغان وزارت دفاع نے ان بیانات پر کسی تبصرے سے گریز کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فغان طالبان افغانستان کے عوام کو غیر ضروری جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے عوام کے امن و خوشحالی کے لئے قربانیاں دیں، افغان طالبان سے متعدد بار مذاکرات کئے لیکن افغان فریق پاکستان کے نقصانات سے لاتعلق رہا، چار برس کے طویل عرصے میں جانی و مالی نقصان برداشت کرنے کے بعد اب پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، پاکستان قطر، ترکیہ اور دیگر دوست ممالک کی مخلصانہ کوششوں پر شکر گذار ہے، پاکستان کے عوام کی سلامتی قومی ترجیح ہے، حکومت پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔

اہم خبریں سے مزید