• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاج حیدر پل کھل گیا، پہلے 10 دن ون وے ہوگا، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ قیوم آباد چورنگی سے ملحق ’’تاج حیدر پل‘‘ عوام کیلئے کھول دیا گیا جو پہلے دس دن ون وے رہے گا، پرانا جام صادق پل مسمار کر کے جدید معیار کا نیا پل تعمیر کیا جائے گا۔ سندھ حکومت، کراچی کو ہر وہ سہولت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے جو ایک ترقی یافتہ شہر کو حاصل ہونی چاہئے، تاج حیدر پل کے شروع ہونے سے کورنگی جیسے صنعتی علاقے کے ساتھ ساتھ ملحقہ علاقوں کے افراد کو بھی سہولت ملے گی، پہلے 10دن ون وے کے بعد ٹو وے ٹرانسپورٹ شروع کی جائے گی۔ وہ بدھ کو یہاں مرحوم سینیٹر تاج حیدر کے نام سے منسوب تاج حیدر پل کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

اہم خبریں سے مزید