• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روایتی کشتیوں کے فروغ کیلئے اکھاڑوں کو اپ گریڈ کیا جائیگا،ڈی جی پی ایچ اے

لاہور (خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور راجہ منصور احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر گریٹر اقبال پارک میں روایتی کشتیوں کے فروغ کے لیے اکھاڑوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، پی سی بی کے تعاون سے کرکٹ گراؤنڈ بھی بنے گی، دونوں منصوبے شہر لاہور میں کھیلوں کے فروغ کے لیے وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے عکاس ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گریٹر اقبال پارک کے دورہ کے موقع پر کیا جہاں ڈائریکٹر انجینئرنگ محمد اصغر ،پراجیکٹ ڈائریکٹر شاہنواز وٹو نے بریفننگ دی ۔ ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور احمد نےبعد ازاں جناح باغ میں شجر کاری کی، ڈائریکٹر جلیل احمد کے ہمراہ سہولیات کے لیے جاری منصوبوں کا معائنہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راجہ منصور احمد نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک میں روایتی کشتیوں اور ٹریننگ کے فروغ کے لیے دو اکھاڑے موجود ہیں تاہم ان میں سہولیات کے فقدان کی نشان دہی کی گئی ہے۔
لاہور سے مزید