• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذہنی تناؤ بلڈپریشر،ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے خطرناک امراض کا سبب بن رہا ہے

لاہور(خصوصی رپورٹر)پرائس کنٹرول اینڈ کماڈٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں سٹریس مینجمنٹ پر سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان پرائس کنٹرول اینڈ کماڈٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہاکہ حکومت پنجاب افسران و اہلکاران میں ذہنی تناؤ کم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے اور سٹریس مینجمنٹ سیشن کا مقصد سرکاری اداروں میں کام کرنے والے افراد میں بڑھتے ہوئے ذہنی تناؤ کی روک تھام ہے۔ ذہنی تناؤ بلڈپریشر، ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے خطرناک امراض کا سبب بن رہا ہے، مشاورتی سیشن میں افسران و اہلکاران کو موٹی ویشنل سپیکرز نے سٹریس کو کنٹرول کرنے کے مختلف طریقوں سے آگاہ کیا جن پر عمل کرکے ذہنی ناؤ کو کسی حد تک کم کرنا ممکن ہوگا۔
لاہور سے مزید