لاہور (خبرنگار) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ جیل میں سائیکالوجیسٹ کی آسامیوں سمیت مختلف محکموں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ کامیاب امیدواروں کو انٹرویو شیڈول کے مطابق ایس ایم ایس، ای میل اور ویب سائٹ کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔ کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔