• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان سرحد سے دہشت گردی کی کوشش ناکام، خوارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد/کوئٹہ ( نمائندہ خصوصی /اسٹاف رپورٹر)سیکورٹی فورسز کے بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ ‘کچھی اور کیچ میں ٹارگٹڈ آپریشنز‘شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے تین اہم کمانڈرز سمیت 24دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ خیبر پختو نخوا کے ضلع باجوڑ میں پاک افغان بارڈرپر سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج الخوارج کے ایک گروہ کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئےانتہائی مطلوب خارجی کمانڈرامجد عرف مزاحم سمیت 4دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے 29 اور 30 اکتوبر کی درمیانی شب باجوڑ میں پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے ان کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب خارجی امجد عرف مزاحم بھی شامل تھا، ہلاک ہونے والا خارجی امجد، خوارج کمانڈر نور ولی کا نائب تصور کیا جاتا تھا اور فتنہ الخوارج کی رہبری شوریٰ کا سربراہ تھا۔

اہم خبریں سے مزید