کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آج شام 5بجے ورلڈ کلچر فیسٹیول کا افتتاح کرینگے،6بجے ریڈ کارپٹ ہوگا جس میں پاکستان سمیت بین الاقوامی فنکار ورلڈ کلچر فیسٹیول کو چار چاند لگائیں گے‘ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 میں 6 براعظموں سے 141 ممالک کے 1000سے زائد فنکار پرفارم کریں گے، فیسٹیول کے پہلے روز امین گل جی فنی مہارت کاشاہکار پیش کریں گے، افتتاحی تقریب میں شاہ جا فقیر (پاکستان)، لکی ٹاسکر (بیلجیم) ، شیریں جواد (بنگلہ دیش)، ذاکاریا حراف (فرانس)، Ballet Beyond Bordersمیں مختلف ممالک کے فنکاروں کا رقص، اسٹریٹ ڈانسرز (کانگو) جبکہ نیپال کے مدن گوپال اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے پریس بریفنگ کے دوران کیا۔