• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر فیصل ترمذی نے اسناد سفارت نائب وزیر خارجہ کو پیش کردیے

اسلام آباد( صالح ظافر)پاکستان کے نامزد سفیر برائے روس، فیصل نیاز ترمذی نے اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے میزبانی ملک کے نائب وزیرِ خارجہ آندرے رودینکو کو اپنے اسنادِ تقرری (credentials) پیش کر دیے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے امور پر غیر رسمی تبادلۂ خیال بھی ہوا۔ذرائع کے مطابق، سفیر فیصل نیاز ترمذی اپنی اسنادِ تقرری روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو کریملن کے طے شدہ شیڈول کے مطابق پیش کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید