• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدیل اکبر موت، انکوائری نتیجہ خیز مرحلے میں داخل

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے ایس پی عدیل اکبر کی موت کے تعین کے لئے قائم چار رکنی انکوائری کمیٹی نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہو گئی ،وفاقی دارالحکومت پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ نے امید ظاہر کی ہے کہ جمعہ کو تحقیقاتی رپورٹ مکمل ہو جائے گی ، وفاقی دارالحکومت کے تین ڈی آئی جی اور اے آئی جی لیگل جمعہ 24 اکتوبر سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہے ہیں، شہری حلقوں میں سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ خود کشی ، حادثاتی موت یا قتل کا تعین ہونے کے بعد کیاعدیل اکبر کو شہید قرار دیا جائے گا اور ان کی فیملی کو شہید پیکج ملے گا۔
اہم خبریں سے مزید