جدہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان انوسٹرز فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود ایک بار پھر یاد دہانی کروائی ہے کہ پاکستان انویسٹر فورم جدہ کے انتخابات بہت ہی قریب آ گئے ہیں، تمام ارکان اور نئے سرمایہ کار حضرات اپنی رجسٹریشن جلد از جلد مکمل کریں۔ رجسٹریشن کے لیے پاکستان قونصلیٹ جدہ کے کمرشل سیکشن کی جانب سے جدید ڈیجٹل سسٹم متعارف کروایا گیا ہے، جو قونصل جنرل خالد مجید صاحب کی براہ راست رہنمائی اور سرپرستی میں تشکیل دیا گیا ہے۔