بیجنگ ( جنگ نیوز) پاکستانی خلا نورد جلد چینی خلائی مشن کا حصہ ہوگا،چین کا اعلان، خلائی تعاون میں نئی پیشرفت، پاکستانی خلا نورد چینی ساتھیوں کیساتھ مشترکہ تربیت حاصل کریگا۔چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ایک خلا نورد کو اپنے خلائی اسٹیشن مشنوں کے تحت قلیل مدتی مشنز میں شامل کرے گا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستانی خلا نورد چینی خلا نوردوں کے ساتھ تربیت حاصل کرے گا۔