کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے دوران ملازمت خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث سی ای او کے الیکٹرک مونس عبداللہ علوی کی اپیل پر گورنر سندھ کو میرٹ پر فیصلہ سنانے کا حکم دیدیا، گورنر سندھ کی کارروائی مکمل ہونے تک مونس علوی کے خلاف محتسب اعلیٰ کا فیصلہ معطل رہے گا۔ سندھ ہائی کورٹ میں سی ای او کے الیکٹرک مونس عبداللہ علوی کی عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ سی ای او کے الیکٹرک کے وکیل عابد زبیری نے عدالت کو بتایا کہ کل پھر اس سے متعلق سماعت گورنر ہاؤس میں ہونے والی ہے۔