• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناپا کے تحت تقریب "نغمہ وطن" کا انعقاد، ملی نغمے پیش کئے گئے

کراچی( اسٹاف رپورٹر)نیشنل اکیڈمی آف پر فارمنگ آرٹس (ناپا) نے ایک خصوصی تقریب "نغمہ وطن" کا انعقاد کیا جس میں نوجوان فنکاروں کے تیار کردہ ملی نغمے، جو خاص طور پر معرکہ حق میں کامیابی پرافواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تیارکیے گئے تھے پیش کیے گئے۔ ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ناپا نے نہ صرف فنکار طلبہ و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھاتی ہے بلکہ فن کی ترویج کے ذریعے نوجوان نسل کی کردار سازی اور معاشرتی اعتدال کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ معرکہ حق "پاکستانی قوم کے عزم واستقلال کی ایک علامت ہے۔ آپریشن بنیان المرصوص صرف ایک عسکری کامیابی نہیں تھی بلکہ قومی یکجہتی، استقامت اور شجاعت کا مظہر تھی۔
اہم خبریں سے مزید