• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ 17 اور اوپر کے گورنمنٹ سرونٹس افسر؛ 16 تک اہلکار تصور ہونگے

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) گریڈ17اور اوپر کےگورنمنٹ سرونٹس افسر؛ 16تک اہلکار تصور ہونگے ، افسران ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس کی مد میں 24ماہ جبکہ اہل کاروں کو 36ماہ کی تنخواہ ادا کی جاسکتی ہے،وفاقی حکومت نے افسروں اور ملازمین کی کیٹگری کے بارے میں وضاحت جاری کر دی ،فنا نس ڈویژن کے آ فس میمورنڈم میں واضح کیا گیا کہ فیڈرل گورنمنٹ( Receipt and Pyment Rules) ادائیگی و وصولی رولز2025کے تحت افسر ( Officers) انہیں شمار کیا جا ئے گا جو بنیادی پے اسکیل گریڈ17اور اس سے اوپر کےگورنمنٹ سرونٹس ہیں۔ جو گورنمنٹ سرونٹس بنیادی پے اسکیل ایک سے 16تک کے ہیں انہیں اہل کار(Officials)تصور کیا جا ئے گا۔
اہم خبریں سے مزید