• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی تحفظ کیلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد ضروری، وزیراعلیٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ای ٹکٹنگ سسٹم کے نفاذ اور عوامی تحفظ کے لئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ پہلی بار کے چالان معاف کئے جائیں، لیکن بار بار خلاف ورزی کرنے والوں پر کسی رعایت کے بغیر جرمانے وصول کئے جائیں۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پہلے ڈپلومیٹک بازار کا افتتاح کردیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات‘ وفد کی قیادت جنوبی ایشیا کے لیے ڈائریکٹر پبلک پالیسی سارم عزیز نے کی۔ ملاقات میں سندھ حکومت اور میٹا کے درمیان لاما لینگویج ماڈل (ایل ایل ایم) منصوبے کے تحت تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید